سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے پیر کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر مشترکہ مفاد کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ سے ریاض میں بین الاقوامی فقہ اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل قطب مصطفی سانو نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں مشترکہ اسلامی اقدامات، رواداری، مکالمے اور امن کے فروغ کےلیے مملکت کی عالمی سطح پر کوششوں کا جائزہ اور اکیڈمی کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا۔
بین الاقوامی فقہ اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل نے اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجوں کے حوالے سے اکیڈمی سے تعاون پر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔