Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملالہ یوسف زئی پاکستان کی سب سے زیادہ تلاش کی جانیوالی شخصیت

 اسلام آباد .... 2017 میں وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ تلاش (سرچ) کی جانے والی پاکستانی شخصیات کی فہرست میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سر فہرست رہیں۔وکی پیڈیا فاو¿نڈیشن کی فہرست کے مطابق درج ذیل پاکستانی شخصیات کو گزشتہ برس وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ سرچ گیا۔رپورٹ کے مطابق وکی پیڈیا پر یکم جنوری 2017 سے 20 دسمبر 2017 تک سب سے زیادہ تلاش ہونے والی پاکستانی شخصیت ملالہ یوسف زئی تھیں۔ اس وقت وہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ پاکستان کی ایک اور خوبرو اداکارہ صبا قمر نے بھی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر جگہ بنائی ۔صبا قمر کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ’ہندی میڈیم‘ ہر لحاظ سے کامیاب رہی جس میں وہ بالی وڈ اداکار عرفان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں۔اداکاری کے علاوہ صبا قمر کے مداح انہیں بطور ماڈل بھی خوب پسند کرتے ہیں۔ گزشتہ برس برائیڈل کوچیور فیشن ویک میں بھی صبا قمر نے جھل مل کرتے عروسی لباس میں ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے تھے۔ گزشتہ برس وکی پیڈیا پر سرچ کے کی گئیں پاکستانی شخصیات میں عمران خان پانچویں نمبر پر رہے۔ 
 

شیئر: