38دہشتگرد گرفتار، پاکستانی ہندوستانی شامل
ریاض .... باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ سعودی سیکیورٹی اداروں نے 4روسی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان میں سے 3مملکت میں باقاعدہ مقیم تھے جبکہ چوتھا ٹرانزٹ پر تھا۔ وہ مملکت میں مقیم 3روسیوں میں سے ایک کا سگا بھائی ہے۔ گرفتاری 7ربیع الثانی کو ہوئی تھی۔ الوطن اخبار کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کے ایک ترک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ اس طرح ریاستی سلامتی اور دہشتگردی کے مسائل میں ملوث گرفتار شدہ ترکوں کی تعداد 4تک پہنچ گئی۔ سعودی حکام نے ماہ رواں کے دوران 22سعودی، 4روسی ، 4ترکی ، 3مصری، 2یمنی، 2پاکستانی اور ایک ہندوستانی کو گرفتار کیا۔