اسلام آباد..... وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیان پر سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے ۔ 33ارب ڈالر امدادکا امریکی دعوی بے بنیاد ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی انتظامیہ پاکستان کے بارے میں حقائق نظر انداز کررہی ہے۔ امریکہ افغان ناکامی کا ملبہ ہم پر نہ ڈالے ہماری افواج سیکیورٹی فورسز اور عوامی قربانیوں کی لامتناہی داستان ہے۔ اپنے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ انہوں نے ٹرمپ درحقیقت ہندکی زبان بول رہے ہیں۔