ٹرمپ کے بیان پر پارلیمنٹ کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد.... پاکستانی پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں ٹرمپ کے حالیہ بیان پر غور کیا جارہا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق صدارت کررہے ہیں۔ اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف ، وزیر دفاع خرم دستگیر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سمیت متعدد رہنما شریک ہیں۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ ان رہنماﺅں کو صورتحال پر بریفنگ دے رہی ہیں۔