Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو ایکس 20 پلس یو ڈی چین میں سرٹیفائیڈ‎

‏ویوو کمپنی کے اسمارٹ فون ایکس 20 کے نئے ویرینٹ ایکس 20 پلس یو ڈی کو چین میں سرٹیفائے کردیا گیا ہے۔ یہ کمپنی کا پہلا فون ہوگا جس میں اسکرین تلے فنگر پرنٹ اسکینر کو شامل کیا جائے گا۔ فون میں ممکنہ طور پر 18:9 ایسپیکٹ ریشو امولڈ ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 4/6 جی بی ریم اور اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس میں 24 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہونگے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 24 میگا پکسل کا ہوگا۔ فون کو کنزیومر الیکٹرانک شو میں پیش کیا جائے گا۔اسمارٹ فون کی قیمت سے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
مزید پڑھیں:ویوو وی 7 کا نیا ورژن لانچ

شیئر: