ایران نے شام سے پاسبان انقلاب کو واپس بلا لیا
تہران: ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لئے ایران نے شام میں موجود پاسبان انقلاب کے کارکنوں کو واپس بلالیا ہے۔ العربیہ نیوز چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسبان انقلاب کی قیادت نے شام میں ایرانی سفارتخانے کو ہدایت کی ہے کہ شام میں ان سپاہیوں کو واپس بھیج دیا جائے جن کی عراق اور شام میں ضرورت نہیں ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران نے اہواز میں مظاہرین سے نمٹنے کے لئے عراق سے الحشد ملیشیا کے مسلح جنگجوؤں کی خدمات حاصل کی ہیں۔