Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی کمپنی کا ٹیلیویژن ڈیوائسز میں گوگل اسسٹنٹ سپورٹ شامل کرنے کا اعلان‎

ایل جی کمپنی کنزیومر الیکٹرانک شو میں 88 انچ بڑے ٹی وی کے ساتھ ساتھ کئی او ایل ای ڈی ٹیلی ویژن بھی متعارف کروانے جا رہی ہے اور اسی حوالے سے کمپنی کا ایک اہم اعلان سامنے آیا ہے کہ کمپنی ان ٹیلی ویژن ڈیوائسز میں گوگل اسسٹنٹ سپورٹ کو شامل کرے گی۔اس سے پہلے کمپنی کے ٹی وی میں ویب او ایس بیسڈ آپریٹنگ سسٹم دیا جاتا تھا جس میں کمپنی کا اپنا وائس اسسٹنٹ شامل ہوتا تھا تاہم کمپنی اب ایک قدم آگے بڑھ کر اپنے او ایل ای ڈی اور سپر یو ایچ ڈی ٹیلی ویژن ڈیوائسز میں گوگل اسسٹنٹ سپورٹ کو شامل کرنے جارہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کمپنی نئے امیج پروسیسر الفا 9 کو بھی ٹیلی ویژن ڈیوائسز کا حصہ بنائے گی جس کے ذریعے نوائس کو کم سے کم کیا جا سکے گا اور کلر پرفارمنس میں بھی بہتری آئے گی۔

شیئر: