Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو شراکتی کمپنی میں تبدیل

ریاض۔۔۔۔سعودی آرامکو یکم جنوری 2018ء سے شراکتی کمپنی میں تبدیل ہوگئی۔ سعودی کابینہ کے جاری کردہ فیصلے کے بموجب آرامکو 4ربیع الثانی1409ھ کو جاری کردہ قانون کے دائرے سے آزاد ہوکر شراکتی کمپنی کی حیثیت اختیار کرگئی۔ کابینہ نے 1409ھ کے فیصلے کو کالعدم کردیا۔کابینہ نے آرامکو کے ماتحت بالواسطہ یا بلا واسطہ کمپنیوں کو 5برس کے اندر نئے نظام سے ہم آہنگ کرنے کی مہلت بھی دی ہے۔ کابینہ آرامکو کی پہلی مجلس انتظامیہ تشکیل دیگی۔ تجویز وزیر توانائی وصنعت و معدنیات پیش کرینگے۔

شیئر: