Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشز سیریز:سڈنی میں انگلینڈ کے 5وکٹوں پر 233رنز

 
سڈنی :ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ ایشز میں پہلی سنچری کے قریب پہنچ کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہوا توانگلینڈ نے 5وکٹوں پر233 رنز بنائے تھے ۔ بارش سے میچ کے آغاز میں2گھنٹے 10منٹ کی تاخیر ہوئی ۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی تو اسے جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا ۔ انگلش اوپنرز ٹیم کو صرف28رنز کا آغاز فراہم کرسکے۔ ایلسٹر کک نے سست رفتار ی سے بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ کپتان جوئے روٹ ان کے ساتھ دوسرے اینڈ پر موجود تھے۔ مجموعی اسکور میں7رنز کے اضافے پر ایلسٹر کک بھی آوٹ ہو گئے ۔وہ 5رنز کے فرق سے ٹیسٹ کرکٹ میں12000رنز مکمل کرنے میں ناکام رہے ۔ اس سنگ میل کیلئے انہیں دوسری اننگز کا انتظار ہے۔کپتان جوئے روٹ اور ڈیوڈ میلان کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں بننے والے133 رنز نے انگلینڈ کی پوزیشن بہتر بنا دی ۔ اس دوران روٹ نصف سنچری مکمل کرکے ایشز میں اپنی پہلی سنچری کا جانب گامزن تھے کہ مچل اسٹارک نے مچل مارش کی مدد سے انہیں کیچ آوٹ کرتے ہوئے نہ صرف اس اہم شراکت کا خاتمہ کیا بلکہ انگلش کپتان کو ان کی تاریخ ساز سنچری کے حصول سے بھی روک دیا۔روٹ نے141گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے83رنز اسکور کئے۔اگلے ہی اوور میں مہمان ٹیم کو ایک اور نقصان سے دوچار ہونا پڑا جب وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیئر اسٹو بھی ہیزل ووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔ڈیوڈ میلان 160گیندوں پر55رنز بنا چکے ہیں۔جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے با لترتیب17.4اور17اوورز میں 47اور44رنز دے2-2وکٹیں لیں۔

شیئر: