Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذات پات کو چھوڑ کرتعلیم پر توجہ دیں، اعظم خان

رام پور۔۔۔۔بالمیکی سماج کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں کو مذہب اور ذات پات کو چھوڑ کر تعلیم میں آگے بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے تمام حربے استعمال کئے۔ جہاد جیسے لفظ کو ’’لو ‘‘کے ساتھ جوڑ کر لوگوں کے دلوں میں نفرت پیدا کی۔ اعظم خان نے کہا کہ صرف بم دھماکہ کرنے والا ہی دہشتگرد نہیں ہوتا ،دلوں میں نفرت پیدا کرکے آپس میں لڑانے والا بھی دہشتگرد ہوتا ہے۔ اس وقت ملک میں خوف کا ماحول ہے۔ہمیں متحد ہوکر فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

شیئر: