واٹس ایپ کی جانب سے نئے سال کی آمد پر بھیجے اور وصول کیے جانے والے پیغامات کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق نئے سال پر واٹس ایپ کے ذریعے 75 بلین پیغامات ارسال کیے گئے جس میں سے 20 بلین انڈیا کے صارفین کے تھے۔ ان پیغامات میں 13 بلین تصاویر اور پانچ بلین ویڈیوز بھی شامل تھیں۔ریکارڈ کیے جانے والا ڈیٹا 31 دسمبر کی 12 بجے سے رات 11:59 بجے تک کا ہے۔ واضح رہے کہ اس نئے سال کے موقع پر واٹس ایپ کو سروس کی معطلی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا اور سروس ایک گھنٹہ سے زائد وقت کے لئے ڈاؤن رہی تھی۔
واٹس ایپ