ریاض ... انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے اسمارٹ فون اور موبائل ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں کو متعدد مشورے دیئے ہیں۔ خاص طور پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔ بورڈ کا کہناہے کہ صارفین اپنے اکاﺅنٹ کو ہیکنگ سے بچانے کیلئے واٹس ایپ ایپلی کیشن میں داخل ہونے کیلئے شناخت کی دہری خصوصیت کو موثر کریں۔ اتھارٹی نے اس امر پر بھی زور دیا ہے کہ جب تک پیغام بھیجنے والے کی بابت کسی قسم کا کوئی خدشہ نہ ہو اُس وقت تک اس کے کسی بھی لنک کو پُش نہ کیا جائے۔ نجی معلومات اور موبائل نمبر غیر معتبر ویب سائٹس کو بتانے سے گریز کیا جائے۔