ون پلس کمپنی کی جانب سے اسمارٹ فون ون پلس 5 ٹی کو نومبر میں لانچ کیا گیا تھا اور اب کمپنی اسی اسمارٹ فون کا ایک اور ماڈل لانچ کرنے جارہی ہے۔ اس ماڈل کو وائٹ سینڈ اسٹون کا نام دیا گیا ہے۔ فون میں 6.01 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پگسل 20 میگا پکسل کے دو بیک کیمرہ شامل ہوں گے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ فون کی قیمت 3499 یان ہے اور اسے 5 جنوری سے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا ۔ یہ فون محدود تعداد میں دستیاب ہوگا۔