اسلام آباد ایئر پورٹ:خاتون مسافر سے اسلحہ برآمد ،گرفتار کرلیا گیا
اسلام آ باد.... بےنظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے گزشتہ روز کارروائی کی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے 9mmپستول اور 3راﺅنڈ برآمد کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیرپورٹ سیکورٹی فورس(اے ایس ایف) نے ایک کارروائی کے نتیجہ میں ایک خاتون مسافر کو گرفتار کیا جس کے بیگ سے 9mmپستول اور3راﺅنڈ برآمد کئے گئے۔خاتون پی آئی اے کی پروازPK-235 کے ذریعے اسلام آباد سے کوئٹہ جارہی تھی۔بعد ازاں ضروری پوچھ گچھ کے بعد خاتون کو پولیس چوکی تھانہ ایئرپورٹ کے حوالے کردیاگیا۔