Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کا دورہ چاغی

ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلٰی حکام نے ہیلی پیڈ پر سعودی سفیر کا استقبال کیا (فوٹو: ڈی جی پی آر بلوچستان)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے بلوچستان کے علاقے چاغی کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم نے سنیچر کو حکومت بلوچستان کی ہدایت پر سعودی سفیر کا چاغی پہنچے پر استقبال کیا۔
ہیلی پیڈ پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر چاغی، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین، ونگ کمانڈر فرنٹیئر کور اور دیگر اعلٰی افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنیم نے سعودی سفیر کو چاغی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں اور ہم اپنے مہمانوں کو سرزمین بلوچستان پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

شیئر: