اسلام آباد .... ہندوستان کے ایک اخبار نے کلبھوشن یادو کے جاسوس ہونے کا اعتراف کیا ہے تاہم حکومت نے شدید دباﺅ ڈال کر یہ خبر ویب سائٹ سے ہٹوا دی۔ ہندوستانی اخبار” دی کوئنٹ “نے یہ خبر اپنی ویب سائٹ پر بھی ڈالدی تھی اور بتایا جاتا ہے کہ اس اخبار کے رپورٹر کو بھی لاپتہ کردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کلبھوشن ’را“ کے ایجنٹ اور جاسوس کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔ اسے اس تعیناتی دینے پر 2اعلی افسران کو تحفظات تھے۔