Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی امداد کے بغیر پاک فوج طاقتور ہے، آصف غفور

 راولپنڈی .... ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امریکی امداد کی معطلی باہمی سیکیورٹی تعاون کو متاثر کرے گی لیکن عزت کی قیمت پر سیکیورٹی امداد نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے حقانی نیٹ ورک سمیت ہر طرح کے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ نیت پر شک امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ امداد کی معطلی خطے میں قیام امن کی کوششوں کو بھی متاثر کرے گی۔ امریکی امداد کے بغیر بھی پاکستان آرمی طاقتور فوج ہے۔

شیئر: