Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیلسٹک میزائل سے مملکت کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، السدیس

 مکہ مکرمہ..... حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ عبد الرحمان السدیس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو بیلسٹک میزائل کا نشانہ بنانا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ حرمین شریفین کی سرزمین کو نشانہ بنانے کے ضمن میں آتا ہے۔ یمنی سرحد سے پرامن شہریوں پر میزائل داغنا بزدلانہ کارروائی ہے۔ یہ لوگ اسلام دشمن عناصر کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ مملکت کی قیادت اور اس کے شہری اپنی سرزمین کی نہ صرف حفاظت کرنا جانتے ہیں بلکہ اس طرح کی ہر سازش کو کچلنے کا عزم بھی رکھتے ہیں۔ 

شیئر: