بھوپال۔۔۔۔دنیا بھر میں لوگ پالتو جانوروں سے اتنا پیار کرتے ہیں کہ اس کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں بھی ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے ۔ شہر کے ایودھیا نگر میں رہائش پذیر ایک لڑکی نے اپنے پالتو چوہے کی موت سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈالر کر خود کشی کرلی۔ایودھیا نگر کے پولیس اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ لڑکی ساتویں کلاس کی طالبہ تھی ،اس کے والد سفیدرنگ کا چوہا خرید کر لائے تو وہ اسکے ساتھ گھل مل گئی ۔چوہے کے مرنے پر وہ اسکول نہیں گئی اور گھر میں قبر بناکر چوہے کو دفن کردیا اور اس پر پھول سجائے۔ اسی دوران وہ کمرے میں گئی اور گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ کمرے سے کوئی سوسائڈ نوٹ بھی نہیں ملا۔