سب سے مہنگی کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کو مصر کے مفتئ اعظم نے حرام قرار دے دیا ہے۔بٹ کوائن کو حرام قرار دیے جانے سے متعلق یہ تیسرا یا چوتھا فتویٰ ہے جو کسی بڑی مذہبی شخصیت کی طرف سے سامنے آیا ہے۔ مفتی اعظم مصر شوقی ابراھیم علام کا اپنے فتوے میں کہنا ہے کہ بٹ کوائن کا کاروبار جوئے کی مانند ہے کیونکہ اس میں ایک فریق یا گروہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور جوا کھیلنا اسلام میں حرام ہے۔ مصر کے مقامی اخبار احرام کے مطابق یہ فتویٰ بہت سے ماہرین اقتصادیات سے مشاورت کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ اس سے قبل نومبر میں ترکی کے مذہبی حکام کی جانب سے بھی بٹ کوائن کے کاروبار کو اسلامی قرار دیا گیا تھا۔
بٹ کوائن