Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آدھار کے بغیر این آر آئیز کو مشکلات کا سامنا

نئی دہلی۔۔۔۔۔غیر رہائشی ہندوستانی(این آر آئیز) کو سرکاری خدمات حاصل کرنے، زمین ، جائداد سے متعلق دستاویزات کو محکمہ مالیات میں رجسٹرکرانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو افسر اجے بھوشن پانڈے کی جانب سے حال ہی میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آدھار کو بطور دستاویز کے انرولمنٹ کیلئے طلب کیا جائیگا۔ آدھار ایکٹ 2016ء کے مطابق زیادہ تر این آر آئیز ، پی آئی اوز  اور او سی آئیز آدھار انرولمنٹ کیلئے اہل نہیں۔ تاہم زیادہ تر این آر آئیز کو شکایت ہے کہ آدھار کارڈ ہر چیز کیلئے لازمی بنا دیا گیا ہے۔ ایل پی جی سلینڈر کا کنکشن، ٹیلیفون کنکشن، بینک خدمات ، جائداد کے بیع نامے، موبائل سم اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری خدمات حاصل کرنے کیلئے آدھار کارڈ کو منسلک کرنے پر زوردیا جارہا ہے جس سے مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

شیئر: