Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹھنڈ سے بچانے کیلئے بھکاریوں کو جیل میں ڈال دیا گیا

نئی دہلی۔۔۔۔۔شمالی ہند شدید سردی کی زد میں آیا ہواہے ۔ پہاڑوں پر زبردست برفباری اور ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی کی لہر جاری ہے۔ لیہ اورلداخ میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری ہے۔یوپی کے ضلع بہرائچ میں درجہ حرارت 2ڈگری کے قریب پہنچ گیا۔ ٹھنڈ کی وجہ سے ہری دوار میں 3افراد کی موت کے بعد پولیس نے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ ہری دوار کے ڈی ایم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے  پولیس نے کھلے آسمان تلے رہنے والے بے گھر افراد کو جیل میں ڈالنا شروع کردیا ہے تاکہ انہیں ٹھنڈک سے بچایا جاسکے۔ لکھنؤ، بنارس، گورکھپور ، بہار ، مدھیہ پردیش ، راجستھان اور دہلی میں شدید دھند اور سردی کی لہر جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیزہواؤں سے کہرے تو کچھ دنوں میں کم ہوجائیں گے مگر شمالی ہند میں شدیدسردی کا موسم  جاری رہیگا۔

شیئر: