Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ میں عرب سربراہ کانفرنس کی نئی تاریخ مقرر

’کانفرنس کے لیے 27 فروری کی تاریخ مقرر تھی جسے ملتوی کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عرب سربراہ کانفرنس کی نئی تاریخ 4 مارچ مقرر کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’اس سے قبل سربراہ کانفرنس کے لیے 27 فروری کی تاریخ مقرر تھی جسے ملتوی کردیا گیا ہے‘۔
مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’قاہرہ میں منعقد ہونے والی سربراہ کانفرنس میں فلسطین کے قضیہ کے متعلق یکجا موقف کا اعلان ہوگا‘۔
مصر نے دو ٹوک موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عرب ممالک نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی تجویز کو مسترد کردیا ہے‘۔

شیئر: