ممبئی کی خصوصی عدالت میں آتشزدگی
ممبئی۔۔۔۔جنوبی ممبئی کی خصوصی عدالت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق عدالت کی عمارت کی تیسری منزل میں آگ لگی۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی 5ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیاتاہم کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ ممبئی میں آتشزدگی کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ۔
٭گزشتہ سال آتشزدگی کے واقعات
٭4جنوری کو ممبئی کے علاقے مرول کی عمارت میںآگ لگنے سے 4افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
٭29دسمبر کی رات کملا ملز کمپاؤنڈ میں آتشزدگی سے 15افراد کی موت ہوئی تھی۔
٭25دسمبر جنوبی ممبئی کے والکیشور علاقے میں واقعہ 32منزلہ عمارت میں آگ لگی ۔
٭17ستمبر کونویں ممبئی کے تربھی کی عمارت میں آگ لگی ۔
٭25جولائی کو گھاٹ کوپر کی عمارت میں آگ لگنے سے 7لوگوں کی موت ہوئی تھی۔
٭11جولائی کو مکیش امبانی کے گھر انٹالیا میں بھی آگ لگ چکی ہے۔
٭25اپریل کو ممبئی فورٹ میں واقع بینک آف انڈیا کی بلڈنگ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔