منیلا ۔۔۔ فلپائن کے جنوبی حصے میں فوج اورعسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں کم از کم 9 باغی اور ایک فوجی اہلکاربھی مارا گیا۔فلپائنی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ جھڑپ منڈانائؤ صوبے کے قصبے داتو اْنسے کے باہر ہوئیں حملہ آوروں کا تعلق مورو اسلامک لبریشن فرنٹ سے علیحدگی اختیار کرنے والے بنگسا مورو اسلامک فریڈم فائٹرز سے تھا۔ فوجی ترجمان کے مطابق 50 کے قریب جنگجو فوجی چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔