Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا سے جاپان اور فلپائن نمٹیں گے

ٹوکیو ۔ ۔۔ جاپان کے وزیرِاعظم شنزو آبے اور فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹی کے درمیان   ہونے والی ملاقات میں شمالی کوریا کے جارحانہ عزائم سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ جاپان کے دورے پر آنے والے فلپائن کے صدرنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ باہمی تعاون سمیت  شمالی کوریا کے جارحانہ عزائم سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ ملاقات میں جاپان کے صدر نے کہا کہ وہ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کے سربراہی اجلاسوں میں شرکت کے لئے نومبر کے وسط میں فلپائن کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ وہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے سربراہی اجلاسوں کے صدر دوتیرتے کی مکمل حمایت کریں گے۔ واضح رہے کہ آسیان کا سربراہ اجلاس نومبر کی 10 تاریخ سے شروع ہوگا۔
 
 

شیئر: