Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مینڈانائو میں مارشل لاء کے نفاذ میں توسیع

منیلا۔۔۔فلپائن کی پارلیمنٹ نے جنوبی جزیرہ مینڈانائو میں مارشل لاء کے نفاذ میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دیدی۔جزیرہ مینڈانائو میں مارشل لاء صدرروڈریگو نے عسکریت پسندی کے خاتمہ کیلئے نافذ کیا تھا۔ فلپائنی سیکیورٹی فورسز نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ داعش سے ہمدردی رکھنے والے عسکریت پسند اکٹھے ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھرتی کر رہے ہیں۔ دریں اثناء فلپائن کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مینڈانائو میں مارشل لاء کے نفاذ میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔
 

شیئر: