گرین ہینڈز ٹیم نے خلیج کپ کے زخمیوں کی عیادت کی
محمد عرفان شفیق۔ كويت
گرین ہینڈزانوارنمنٹ ٹیم کے ارکان نے گزشتہ روز الفروانیہ ہسپتال میں خلیج کپ کے فائنل میں زخمی ہونے والے عمانی شائقین کی عیادت کی۔ ٹیم کے ارکان نے عمان کے جھنڈے لہرائے جو خلیجی بھائی چارے کی عمدہ مثال تھی۔ ارکان نےتمام زخمیوں کی عیادت کی اور تحائف بھی تقسیم کیے۔
یاد رہے کہ جابر انٹرنیشنل اسٹیدیم میں فائنل کے دوران ایک انکلوژر کی بالکونی کے سامنے شیشے کی دیوارتماشائیوں کے جوش و خروش کوبرداشت نہ کرسکی اور گراونڈ کی جانب گر گئی جس کے باعث تماشائی بھی ایک دوسرے پر گرے۔فتح کا جشن مناتے ہوئے تقریبا 40 تماشائیوں کو معمولی زخم آئے تھے جنہیں فوری طور پرنزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا تھا۔
کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبروں کے لئے کلک کریں