Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خان ہشام بن صدیق کا پاکستان انٹرنیشنل اسکول(ناصریہ) کا دورہ

 بہت جلد اسکول کی اپنی عمارت ہوگی، اساتذہ کی گریجویٹی ا سکول کے پاس محفوظ ہے جو سروس ختم ہونے پر ملے گی، سفیر پاکستان
ذکاءاللہ محسن۔ ریاض
سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے پاکستان انٹرنیشنل اسکول (ناصریہ) ریاض کا ایک روزہ دورہ کیاجہاں پر انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اساتذہ کرام پر زور دیا کہ آپ اپنی تمام توانائیاں ہماری نئی نسل کو تعلیم یافتہ بنانے پر صرف کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا فرض ہے کہ میں بحیثیت سفیر سعودی عرب میں بسنے والے پاکستانیوں کے بچوں کی عمدہ تعلیم کا بندوبست کروں۔ بہت جلد اسکول کی اپنی عمارت کاقضیہ بھی حل کر لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وہ حکومت سعودی عرب اور پاکستان سے اعلیٰ سطح پررابطے میں ہیں۔انہوں نے اساتذہ کرام کی گریجویٹی کے بار ے میں کہا کہ وہ ا سکول کے پاس محفوظ ہے جو سروس ختم ہونے پر ہر اقامہ ہولڈر استاد کو ضرور ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے موجودہ حالات اور بچوں کی گرتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہمیں کچھ اساتذہ کرام کو خدا حافظ بھی کہنا پڑ رہا ہے جو میرے لئے بڑے دکھ کی بات ہے۔
ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
خان ہشام نے اساتذہ کرام کے سوالات کا جواب بھی دیا اور کہا کہ کسی شخص کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائیگی۔ میرٹ میری اولین ترجیح ہے اور رہے گی۔ نئی مینجمنٹ کے فیصلے میرٹ پر کئے گئے ہیں۔ اسکول اکاو¿نٹس کا انٹرنل اور ایکسٹرنل آڈٹ کروایا جائےگا۔ یاد رہے کہ سفیر پاکستان کی مداخلت پرا سکول کا لائسنس جاری ہوا جس سے اساتذہ کے اقامے اور دیگر معاملات خوش اسلوبی سے چل رہے ہیں۔ 
سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
سفیر پاکستان کے ساتھ اسکول لنک افسرعبد الشکورشیخ بھی تھے۔ سفیر پاکستان نے اسکول اور کالج کی کلاسوں کا بھی دورہ کیا اور اسکول لیباریٹریز کو چیک کیا اور طلبہ سے موقع پر سوالات بھی کیے۔ اسکول پرنسپل پروفیسر طا ہر رضا عابد نے سفیر پاکستان کا تعارف پیش کیا اور ان کی اساتذہ اور طلبہ سے ملاقا ت کو سراہا۔سینیئر بوائز ونگ کے ونگ انچارج گوہر رفیق اور استاد عظمت اللہ بھٹہ نے نظامت کے فرائض ادا کیے۔ طالب علم شیرف نے تلاوت قرآن پاک پیش کی۔
مزید پڑھیں:قائد اعظم بڑے لیڈر تھے، ان جیسا رہنما دوبارہ پیدا نہیں ہوا
 
 

شیئر: