Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

107 پیشوں پر معمر غیر ملکی ملازم کو 2 شمار کرنے سے استثنیٰ

 ریاض.... وزیر محنت و سماجی بہبود علی الغفیص نے 107 پیشوں پر کام کرنے والے 60برس سے زیادہ عمر کے غیر ملکی ملازمین کو نطاقات میں 2 غیر ملکیوں کے برابر شمار کرنے والے فیصلے سے استثنیٰ دے دیا۔ وزیر محنت نے فیصلہ کیا ہے کہ سرمایہ کار یا معاون پروفیسر ، ریڈر، لیکچرار یا پیشہ طب سے منسلک غیر ملکی ملازم کو 2 خارجی ملازم کے برابر شمار نہ کیا جائے۔ وزیر محنت نے 107 پیشوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کو مذکورہ ضابطے سے استثنیٰ دیا ہے۔ 

شیئر: