بیجنگ۔۔۔ چین کے مرکزی بینک نے ملک کے زر مبادلہ کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ 2017ء تک چین کے زر مبادلہ کی کل مالیت 31 کھرب 39 ارب 90 کروڑ امریکی ڈالر رہی۔ یہ تعداد 2017ء کے آغاز کے مقابلے میں ایک کھرب 39 ارب 40 کروڑ ڈالرز زیادہ ہے یعنی شرح اضافہ 4.3 فیصد رہی۔ماہرین کا خیال ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران چین کے زر مبادلہ کی مالیت 30 کھرب امریکی ڈالر کے معیار پر برقرار رہی ہے۔