Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختار انصاری اوراہلیہ پردل کا دورہ، اسپتال میں داخل

لکھنؤ۔۔۔۔۔اترپردیش میں مئو صدر سے بی ایس پی کے ممبر اسمبلی اور ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے سیاست داں مختار انصاری پر آج باندہ ضلع جیل میں دل کا دورہ پڑا۔ اس وقت ان کی اہلیہ اپنے شوہر سے ملاقات کرنے پہنچی تھیں۔ مختار انصاری کی حالت دیکھ کر ان پر بھی دل کا دورہ پڑا اور دونوں کو فوراً لکھنؤ میڈیکل یونیورسٹی کے لاری کارڈیالوجی میں پہنچادیا گیا ۔۔دریں اثناء پرنسپل سیکریٹری صحت نے باندہ کے ضلع مجسٹریٹ ایس ایس پی اور جیل سپرنٹنڈنٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔واضح ہوکہ مختار انصاری نے جیل میں رہتے ہوئے اسمبلی انتخابات لڑا تھا ۔ لکھنؤ جیل سے باندہ جیل منتقل کئے جانے پر اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ ایک مرکزی وزیر انہیں جان سے مارنے کی سازش کررہے ہیں۔مختار انصاری نے للت پوری جانے کے بارے میں خطرہ بتایا تھا۔

شیئر: