نیویارک۔۔۔ امریکی صدر ٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ جمعہ کو ہو گا ۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان نے امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا سالانہ میڈیکل چیک اپ جمعہ کو ہو گا جبکہ طبی معائنے میں دماغی معائنہ شامل نہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں صدر ٹرمپ کے دماغی توازن ٹھیک نہ ہونے سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا جبکہ صدر ذہین اور فوری فیصلہ ساز ہیں۔ صدر ٹرمپ کا طبی معائنہ والٹر ریڈنیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں جمعہ کو ہو گا ۔ وائٹ ہائوس کے نائب پریس سیکریٹری ہوگن گڈلے نے ماہرین نفسیات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈاکٹرز صدر ٹرمپ کی ذہنی کیفیت سے آگاہ نہیں اور نہ کبھی ان سے ملے انہیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہئے ۔