Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسز کیلئے کالجوں اور یونیورسٹی میں کوٹہ مختص ہے ڈاکٹر محمد جمیل مغل

ڈاکٹر محمد قائم خانی کی طرف سے عشائیہ، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی شرکت
* * *جی ایس ایوب ۔ خمیس مشیط* * *
خمیس مشیط:  معروف سماجی شخصیت ڈاکٹرمحمد نعیم قائم خانی نے ڈاکٹرز فورم کے چیئرمین اور اوورسیز پاکستانی ایڈوائزری فائونڈیشن کے ممبر ڈاکٹر محمد جمیل مغل کے اعزاز میں ظہرانہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں ڈاکٹرز کمیونٹی کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔
     ڈاکٹر نعیم قائم خانی نے تقریب میں شرکاء کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد ڈاکٹر جمیل مغل کی سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں۔ اب ان کو نئی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے جس سے کمیونٹی کے اوورسیز مسائل بہتر طور پر اور بروقت حل ہونے میں مد ملے گی۔ تقریب کے شرکا نے ڈاکٹر جمیل مغل کو مبارکباد دی۔
     ڈاکٹر محمدجمیل مغل نے ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ فوری اپنا اوورسیز کارڈ بنوائیں۔ اسکے لئے معلومات درکار ہوں تو مجھ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے حاضرین سے کہا کہ اپنی رقوم بینکوں کے ذریعے بھیجیں تاکہ وطن عزیز کو زرمبادلہ حاصل ہو۔ اسکول اور کالجوں میں داخلے کیلئے رابطہ کریں۔ اوورسیز کوٹہ پر آپ کا حق ہے ۔ حکومت نے آپ کیلئے تمام کالجوں اور  یونیورسٹی میں کوٹہ مختص کیا ہے۔ ڈاکٹر شہاب صدیقی معروف ،چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر اللہ ڈیو میمن، ڈاکٹر الطاف بشیر ویلمی نے ڈاکٹر جمیل کی خدمات کو سراہا۔

شیئر: