Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیٹ ایئر ویز کی ایئر ہوسٹس گرفتار،4.8لاکھ ڈالر برآمد

    نئی دہلی- - - - - - مرکزی  انٹیلی جنس ایجنسیوں  نے  منگل کو  جہاں ایک طرف  جیٹ ایئر ویز کی ایئر ہوسٹس کو گرفتار کرکے  اس کے قبضے سے  4.8  لاکھ  ڈالر  ضبط کئے ہیں  جن کی  انڈین کرنسی میں مالیت 3 کروڑ 20لاکھ روپے بتائی جاتی ہے  وہیں  جی ایس ٹی  چھاپے کے دوران  94 کروڑ روپے  مالیت کا ایک پارسل  ضبط کیا گیا  ہے۔ پہلی کارروائی  نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  ڈائریکٹوریٹ اور  ریونیو انٹیلی جنس  سے  اطلاع ملنے پر کسٹم  حکام نے کی جس سے  انٹرنیشنل  حوالہ ریکٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔  ایئر ہوسٹس  جو  ہانک کانگ سے  نئی دہلی  والی فلائٹ میں  آئی تھی  اسے  فوراً ہی حراست میں لے لیا گیا۔  اس کے قبضے سے سلورفائل میں لپٹے ڈالر  برآمد ہوئے۔  میک اپ باکس سے بھی کچھ رقم  برآمد ہوئی۔ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ  دہلی کے وویک وہار  کا  امیت اس ریکٹ کا ماسٹر مائنڈ ہے جو  کالے دھن کو  بین الاقوامی سطح پر  سفید کرنے کا دھندا کررہا  ہے۔  ریونیو انٹیلی جنس  کے افسران  اس بات کو جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ امیت کے ساتھ  دوسرے کون لوگ اس ریکٹ میں ملوث ہیں۔  جیٹ ایئر ویز کی ایئر ہوسٹس نے بتایا کہ وہ  50 فیصد کمیشن  لے کر یہ کام کررہی تھی اور اس ریکٹ سے  کافی عرصہ سے منسلک ہے۔ اُدھرممبئی  میں  جی ایس ٹی چھاپے  میں پکڑے گئے پارسل میں  ہیرے جواہرات ، طلائی بسکٹ وغیرہ  رکھے ہوئے تھے ۔ اس چھاپے سے  ہیرے جواہرات کے تاجروں کو  اپنے بزنس میں نقصان ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ ان کا یہ کوریئر غیر رسمی ہی صحیح لیکن  پُراعتماد  نیٹ ورک پر دارومداد  کرتا ہے۔ محکمہ جی ایس ٹی اب انکم ٹیکس اور کسٹم  افسران کی مدد سے  اس  سونے کے بسکٹ  کے ذرائع  کا پتہ لگانے کی کوشش کررہا ہے کہ کہیں  غیر ممالک میں  تیار کیا گیا  یہ سامان  اسمگلنگ کرکے  لایا گیا ہے یا نہیں۔ یہ  انگاڑیا کوریئر سروس  کے ذریعے  منگوایا جاتا ہے لیکن چونکہ اس کی دستاویز  نہیں تھیں  اس لئے اس کھیپ کو ضبط کرلیاگیا۔

شیئر: