ریاض.... محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ کسی فرد کے نام پر نجی ڈرائیور کا نقل کفالہ ابشر کے ذریعے ممکن نہیں۔ جوازات نے نقل کفالہ کے ممکنہ طریقہ کار کی بابت سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اگر کوئی نجی ڈرائیور کسی فرد کے نام نقل کفالہ کرانا چا ہ رہا ہو تو ایسی حالت میں اس کے پرانے کفیل کو محکمہ پاسپورٹ آنا ہو گا اور وہاں اپنے ڈرائیور کی خدمات سے دستبرداری اور نئے کفیل کیلئے نقل کفالہ کی منظوری کے کاغذ پر دستخط کرنا ہوںگے۔ دریں اثناءمحکمہ پاسپورٹ نے ایک خوشخبری یہ سنائی کہ اگر کوئی شخص نقل کفالہ کی فائل مکمل کر کے قدیم کفیل سے نئے کفیل کے یہاں اپنی خدمات منتقل کرانا چاہ رہا ہو او راس کے اقامے کی تاریخ ختم ہو گئی ہو تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اقامہ کی میعاد ختم ہو جانے کے باوجود نقل کفالہ ہو جائے گا۔