راج کمار اور شردھاایک ساتھ
بالی وڈ اداکار راجکمار راﺅ اور اداکارہ شردھا کپور اگلی بالی وڈ فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے ۔دونوں اداکاروں نے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ کے ذریعے اپنی نئی فلم میں ساتھ کام کرنے کی اطلاع دی ہے تاہم فلم کا نام ابھی منظرعام پر نہیں آیا ہے۔اداکار راجکمار راﺅ گزشتہ برس فلم ”شادی میں ضرور آنا“ میں کام کرچکے ہیں جبکہ اداکارہ شردھا کپور کی آخری فلم ”حسینہ پارکر“ ریلیز ہوئی تھی ۔شردھا ان دنوں ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنہ نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ بھی کررہی ہیں۔