چینی الیکٹرونک فرم آئیوومی کی جانب سے نئی اسمارٹ فون سیریز انڈیا میں لانچ کر دی گئی ہے۔ اسمارٹ فونز کو آئیوومی آئی 1 اور آئیوومی آئی 1 ایس نام دیا گیا ہے۔دونوں اسمارٹ فونز میں میڈیا ٹیک پروسیسر ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم اور ڈوئل سم سپورٹ دی گئی ہے۔آئی 1 میں 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج جبکہ آئی 1 ایس میں 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فونز کے کیمرہ سیٹ اپ میں فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔فنگر پرنٹ سنسر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فونز میں فور جی ، وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، مائیکرو یو ایس بی اور ہیڈفون جیک سپورٹ دی گئی ہے۔ دونوں اسمارٹ فونزکی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ڈیوائسز کو کالے اور گولڈ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ آئی 1 کی قیمت 5999 اور آئی 1 ایس کی قیمت 7499 ہے اور انہیں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔