Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابائے رحمت سے سچ بولو، چیف جسٹس

اسلام آباد....سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی شوگر ملوں کی منتقلی کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کا حکم 3ماہ کیلئے معطل کردیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے جنوبی پنجاب کی شوگر ملز کی اپیلوں اور گنے سے متعلق کسانوں کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جہانگیر ترین کے وکیل اعتزازاحسن نے تحریری یقین دہانی کرائی کہ علاقے میں فعال پانچوں شوگر ملیں کسانوں سے گنا خریدیں گی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ میں یہی بات ہمیشہ کہتا ہوں کہ بابا رحمت سے سچ بولو تو ٹھیک رہیگا۔ کسان کس کے کہنے پر عدالت میں آئے، مجھے سب معلوم ہے۔

شیئر: