نوابشاہ ...... پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن وقت پر ہوجائیں گے۔ عام انتخابات میں اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تونوابشاہ سے الیکشن لڑونگا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین آج کل ٹی وی پر نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر آتے ہیں ۔ ہماری عمر اب سوشل میڈیا والی نہیں۔ مستقبل میں پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان الطاف حسین کیساتھ مل بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی۔ سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوئی غیر آئینی قدم نہیں اٹھائے گی اور نہ کسی غیر جمہوری عمل جمہوری عمل کی حمایت کریگی۔