پیانگ یانگ۔۔۔شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کیساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کا سلسلہ ختم کردے کیونکہ یہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی اور جنگ کے خطرے کو ہوادے رہی ہیں۔ حکمران جماعت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر جنوبی کوریا خطے میں امن کا خواہاں ہے تو اسے امریکہ کیساتھ تمام فوجی سرگرمیاں ختم کردینی چاہیے۔ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے باعث خطے کی صورتحال غیر متوقع ہوگئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں۔