دمشق ۔۔۔شامی دارالحکومت دمشق کے قریب عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ علاقے مشرقی غوطہ میں فورسز کے فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں 85 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ ہلاکتیں 31 دسمبر کے بعد سے اب تک ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق مشرقی غوطہ کے علاقے میں حکومتی فورسز کی طرف سے دن رات حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے وہاں کی آبادی تہ خانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہے جبکہ اس علاقے میں انسانی المیے کی سی کیفیت ہے۔