مورٹن ..... یہاں جاری ہونے والی ایک وڈیو میں ایک خاتون سانپوں سے بھری ہوئی پانی کی شفاف ٹنکی میں غوطہ لگانے کی تیاری کرتی نظرآرہی ہے۔ سانپوں کے ماہرین اور علم سمیات کے ماہرین نے یہ ٹنکی 2016ءمیں قائم کی تھی۔ مہم جو خاتون نے بہادری دکھانے کیلئے اس میں غوطہ تو لگایا مگر وہ اعصابی طور پر ڈرتی نظر آئیں اور پانی میں جانے سے قبل ہی چیخنے چلانے لگی۔ شاید اسے خوف دامن گیر ہوگیا تھا مگر پانی میں جانے کے بعد فوراً ہی وہ اس سے نکلی اور اس طرح تیزی سے بھاگ کھڑی ہوئی جیسے سانپ اسکا پیچھا کررہے ہوں۔ یہ ٹنی مورٹن شہر سے 40میل دور جیکسن میں بنائی گئی تھی اور اس کے لئے سانپوں پر تحقیق اور تجربات کرنے والے ماہر سمیات کے گروپ گرابون اوفیٹر نے قائم کیا تھا۔ خاتون نے جو بہادری دکھائی وہ تو دکھائی مگر جس نے بھی دیکھا وہ اس منظر سے خوفزدہ ہوئے بغیر نہیں رہ سکا کیونکہ خطرناک سانپ ٹنکی کے شیشے میں صاف نظر آرہے تھے اور یہ نسلی اعتبار سے ایسے زہریلے سانپ تھے کہ کسی کو بھی موت کے منہ میں دھکیل سکتے تھے۔ خاتون کو پانی میں جانے سے قبل کچھ لوگ سمجھانے کی کوشش کررہے تھے کہ اسے کچھ نہیں ہوگا تاہم ابھی خاتون فیصلہ ہی نہیں کرپائی تھیں کہ وہ اچانک پانی میں گر گئی شاید اسے پیچھے سے کسی نے دھکیل دیا تھا یا وہ خود ہی زیادہ دیر تک خوفزدہ رہنے کے بجائے خوف سے نمٹنے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوگئی تھی۔ پانی میں چھلانگ لگانے سے قبل اس نے اپنا منہ اور ناک سختی سے بند کردیا تھا۔ جب وہ پانی سے باہر آ ئی تو ایک سانپ اسکی پیٹھ پر موجود نظر آیا جسے باہر موجود افراد میں سے ایک شخص نے پکڑ کر ہوا میں اچھال دیا۔