Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ پر وائس کال کو ویڈیو کال میں منتقل کیا جا سکے گا

واٹس ایپ کے اینڈرائڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر سامنے آیا ہے جس کے ذریعے وائس کال کو منقطع کیے بغیر ہی ویڈیو کال میں منتقل کیا جا سکے گا۔ ایسا کرنے کے لئے محض ایک بٹن دبانا ہو گا جس کے بعد دوسری جانب موجود شخص کے پاس ویڈیو کال کی درخواست جائے گی اور درخواست کو منظور کرنے کے بعد وائس کال ویڈیو کال میں تبدیل ہو جائے گی جبکہ مسترد کیے جانے پر وائس کال معمول کے مطابق ہی جاری رہے گی۔ یہ فیچر فی الحال صرف واٹس ایپ بیٹا ورژن کے صارفین کو ہی دستیاب ہے تاہم جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے بھی پیش کر دیا جائے گا۔

شیئر: