Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'پدومات' راجستھان کے سینماﺅں میں بین

بالی وڈکی نئی مشہور میگا بجٹ فلم ' پدوماوت' کو نام بدل کر ریلیز کی اجازت تو ملی ہے تاہم یہ فلم ریاست راجستھان میں ریلیز نہیں کی جائےگی۔ 'پدومات' کے حوالے سے راجھستان کے وزیرداخلہ نے بیان جاری کیاہے کہ فلم راجستھانی سینما گھروں میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔وزیرداخلہ نے فلم پر پابندی کی وجہ راجستھان کے عوام کے جذبات کو قرار دیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ رانی پدمنی کی قربانیاں راجستھان کی تاریخ سے مربوط ہیں۔ یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔اس کی عظمت کو کسی قیمت پر ٹھیس نہیں پہنچاناچاہتے ۔واضح رہے کہ سینسر بورڈ کی جانب سے فلم کو غیر متنازعہ قراردیکر اسے 26 جنوری کو ریلیز کا اجازت نامہ دیاجاچکاہے۔
 
 

شیئر: