امیتابھ کے نئی فلم میں کئی انداز
بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کئی انداز والی تصاویر اپنے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کیں ۔ ان تصاویر میں امیتابھ کے چہرے کے متعدد تاثرات دیکھے جاسکتے ہیں۔امیتابھ بچن نے وضاحت بھی پیش کی کہ وہ اگلی فلم میں مختلف انداز کے کردار ادا کریں گے۔ حال ہی میں امیتابھ نے اپنی فلم ' ٹھگز آف ہندوستان' کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ امیتابھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکافی فعال ہیں۔ وہ اپنی فنی سرگرمیوں سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔