Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینیتی، اکشے کی ہیروئن

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو ایک نئی فلم مل گئی ۔وہ اب اکشے کمار کی ہیروئن بنیں گی۔ پرینیتی چوپڑا اکشے کمار کےساتھ ان کی نئی فلم ' کیساری' میں کام کریں گی۔پرینیتی نے یہ خبر اپنے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ کے ذریعے دی ہے۔پرینیتی اکشے کمار کےساتھ ہندوستان کے تاریخی واقعات 'دی بیٹل آف سرگڑھی' میں اداکاری کریں گی۔ حال ہی میں اکشے کمار نے اپنا فلمی روپ پیش کیاہے۔پرینیتی چوپڑا ایک اور بالی وڈ فلم' نمستے انگلینڈ' میں کام کررہی ہیں جبکہ حال ہی میں پرینیتی کی فلم ' گول مال اگین' ریلیز ہوئی جو بلاک بسٹر ہٹ رہی ہے۔
 
 

شیئر: