Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبہ کو ہراساں کرنے پر اسکول پر دھاوا

کراچی ... کراچی میں ایک ا سکول چوکیدار کی جانب سے ننھی طالبہ کو ہراساں کرنے پر شہریوں نے مشتعل ہوکراسکول پر دھاوا بول دیا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 5 سالہ ننھی عمارہ سے ہراسانی کا واقعہ سامنے آنے پر شہریوں کی بڑی تعداد نے اسکول پر دھاوا بول دیا۔ مشتعل افراد اسکول کے اندر گھس گئے اور خوب توڑ پھوڑ کرکے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم جاری کردیا۔

شیئر: