Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سعودی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

انرجی سیکٹر کی کمپنی پٹرورابغ کو فوقیت، ریٹیلنگ سیکٹر کی الحکیر کمپنی کی تنزلی
غیاث الدین۔ جدہ
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے اس کی قیمت میں 3فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔ فی بیرل تیل کی قیمت 70ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ اس سے سعودی معیشت میں بہتری متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میںبھی بہتری دیکھی گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 60.98پوائنٹس اضافے کے بعد 7338.04پوائنٹس پر بند ہوا۔ باقی سارے اشاریئے منفی زون پر بند ہوئے۔ کاروباری مالیت 27فیصد کمی کے بعد 15ارب ریال تک گر گئی۔ سودوں میں 19اور حجم میں 29فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں کو 14ارب ریال کا فائدہ ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1711ارب ریال تک پہنچ گئی۔ انفرادی کمپنیوں میں انرجی سیکٹر کی پٹرورابغ کو فوقیت حاصل رہی۔ ریٹیلنگ سیکٹر کی کمپنی الحکیر تنزلی کے لحاظ سے ٹاپ پر رہی۔ جس کی قیمت 5.88فیصد کمی کے بعد 29.12ریال تک گر گئی۔ کاروباری مالیت کے لحاظ سے دارالارکان ٹاپ پر رہی جس میں 3.2بلین ریال کی خرید و فروخت ہوئی۔ کاروباری مالیت کے لحاظ سے سابک دوسرے نمبر پر رہی۔2بلین ریال کا کاروبار ہوا۔ انشورنس سیکٹر میں سب سے زیادہ فائدہ اکساءانشورنس کو ہوا۔ جس کی قیمت 15.72فیصد اضافے کے بعد 22.60ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔
 

شیئر: